گستاخانہ مواد کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،علماء

گستاخانہ مواد کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،علماء

  

لاہور(پ ر)20 بڑی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)جمعیت علماءِ اسلام کے راہنما حافظ حسین احمدعالمی تحریک تحفظ حرمین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیرجماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،جماعت الدعوۃ کے مولانا امیر حمزہ عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے پیر سلمان منیرجمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الہٰی ظہیرجمعیت علماءِ پاکستان کے مفتی عاشق حسین مسلم لیگ (علماء و مشائخ ونگ) کے پیر جمشید احمد نورانی تحریک ملت جعفریہ کے علامہ وقار الحسنین نقوی جمعیت اہلسنت کے مولانا محمد حنیف حقانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے حافظ محمد نعمان حامدمجلس احرار اسلام کے مولانا محمد یوسف احرار دفاعِ پاکستان کونسل کے مولانامحمد نعیم بادشاہ مجلس علماءِ شیعہ کے امیرعلامہ منور عباس جعفری ملی یکجہتی کونسل کے حافظ شعیب الرحمن تحریک حرمت رسولؐ کے ڈاکٹر شاہد نصیر مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ متحدہ علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم اور تحریک اتحاد بین المسلمین کے امیر مولانا محمد زبیر ورک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں مسلم ممالک سفیروں کے منعقدہ اجلاس میں گستاخانہ مواد کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اعلامیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم سفیروں کا گستاخانہ مواد کیخلاف مشترکہ اعلامیہ پورے عالم اسلام کی آواز ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -