محب وطن قوتیں انتہا پسندی کے خلافایک ہو جائیں،علامہ مبارک

محب وطن قوتیں انتہا پسندی کے خلافایک ہو جائیں،علامہ مبارک

  

لاہور(پ ر) انتہا پسندی کیخلاف مثبت سوچ کے حامل اور محب وطن قوتوں کومتحد ہو کرکردار ادا کرنا ہوگا،دشمن ہمیں تقسیم کر کے کمزور کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کو مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے،ہمیں جہاد افغان پالیسی سے سبق سیکھنا ہوگا،حکومت کی جانب سے سابق آرمی چیف کو متنازعہ فوجی اتحاد کے سربراہی کے لئے بھیجنے کا اعلان قوم کو ایک اور دلدل کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہیں،ذاتی تعلقات پر ملکی مفادات کو داوُ پر لگانے کی قوم اجازت نہیں دے گی،دہشتگردوں کے سرپرست دنیا بھر میں شکست کھا رہے ہیں،آج مسلم امہ کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کا وقت ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے ایم ڈبلیوایم لاہور کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -