پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس

پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس

  

لاہور(پ ر)سکول آف میڈیا یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے ڈین پروفیسر ڈاکٹرمغیث الدین شیخ کی زیر صدارت ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں سینئر فیکلٹی ممبراور ہیڈ آف پرنٹ میڈیا اینڈ ریسرچ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر غزنوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پہ ڈین سکول آف میڈیا پروفیسر ڈاکٹرمغیث الدین شیخ نے کہا فیکلٹی آف میڈیا ڈاکٹر قمر غزنوی کے غم میں برابر کی شریک اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین کو یہ جانکاہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -