تحریک پاکستان میں حصہ لینے والوں کے کارنامے نصاب میں شامل کئے جائیں،نصیر احمد
فیروز والہ (نامہ نگار)تحریک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں کامران پارک شاہدرہ میں ایک تقریب کی صدارت بانی تحریک ختم نبوت الحاج صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت جن بزرگو ں نے پاکستان بنانے میں حصہ لیا تھا ان کے حالات زندگی تعلیمی نصاب میں شامل کیے جائیں