گستاخ بلاگرز کے سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالاجائے،مولانا اسماعیل شجاع آبادی

گستاخ بلاگرز کے سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالاجائے،مولانا اسماعیل شجاع آبادی

  

لاہور (پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مولانا عزیز الرحمن ثانی،پیررضوان نفیس،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ ، مولاناعبدالنعیم،قاری علیم الدین شاکر،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولاناخالدعابد نے کہا ہے کہ گستاخ بلاگرز کی عدم گرفتاری عدالتی احکامات سے انحراف ہے۔ گستاخ بلاگرز کے سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالاجائے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے ان قوتوں کا سراغ لگایا جائے۔

جو ان گستاخ بلاگرز کے پیچھے ہیں۔وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں مسلم ممالک سفیروں کے منعقدہ اجلاس میں گستاخانہ مواد کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اعلامیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم سفیروں کا گستاخانہ مواد کیخلاف مشترکہ اعلامیہ پورے عالم اسلام کی آواز ہے مسلم سفیروں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پوری امت مسلمہتحفظ ختم نبوت اورناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ایک پیج پرہے ان خیالات کا اظہار علماء کرام نے مختلف مقامات پرتحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء نے کہا کہ گستاخانہ کلچر کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ میں قانون سازی ہو نی چاہیئے۔ حکومت نے ابھی تک کسی بھی گستاخ بلاگر کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -