ترک وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

ترک وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

  

برن (اے پی پی) ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اوگلو نے سوئٹزرلینڈ کے سرکاری دورے کے دوران دارالحکومت برن میں یورپی ممالک کے مؤقف پر نکتہ چینی کی ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق چاوش اوگلو کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اب ترکی کے کہیں زیادہ خود مختار ہونے سے نا خوش ہیں، یہ اس چیز کو قبول کرنے سے قاصر ہیں، لیکن ان کو ایک نہ ایک دن اس چیز کو ماننا ہی ہوگا، اس کا کوئی دوسرا متبادل نہیں ہوسکتا۔ سوئس ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی معاملات سمیت مسئلہ شام پر غور کرنے کی وضاحت کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ اس دوران یورپ میں ہونے والے پیش رفت اور ترکی۔ یورپ تعلقات کا جائزہ لینے کا بھی موقع ملا۔

انہوں نے ولندیزی سیاستدانوں کی جانب سے ترک وزراء کے اجلاس کو منسوخ کرنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم فسطائی کہتے ہیں تو پھر یہ برہم ہو جاتے ہیں، فاشسٹ منتظمین نے بھی ان جیسے اقدامات نہیں کیے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -