یورپی یونین کے جنوبی رکن ممالک ہمارا پیسہ عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں، صدر یورو زون

یورپی یونین کے جنوبی رکن ممالک ہمارا پیسہ عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں، صدر یورو ...

  

برسلز (اے پی پی) یورو زون کے صدر اور ہالینڈ کے وزیر خزانہ یارون ڈیسل بلوم نے کہا ہے کہ یونین کے جنوبی رکن ممالک ہمارا پیسہ عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ولندیزی وزیر خزانہ نے ایک جرمن جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ جنوبی یورپی ممالک ہمارا پیسہ شراب نوشی اور عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں۔ان کے اس بیان پر اٹلی، سپین،یونان اور پرتگال نے سخت اعتراض کیا ہے۔ پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوستا نے ڈیسل بلوم سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اٹلی کے یورپی پارلیمانی سپیکر انتونیو تایانی نے ڈیسل بلوم کے الفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

مزید :

عالمی منظر -