شامی حزب اختلاف کا عبوری حکومت کو کامل اختیارات دینے کا مطالبہ

شامی حزب اختلاف کا عبوری حکومت کو کامل اختیارات دینے کا مطالبہ

  

جینوا (اے پی پی) شامی حزب اختلاف نے جنیوا میں جاری مذاکرات کے دوران ملک میں ایک ایسی عبوری حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے جسے کامل اختیارات حاصل ہوں، جو کسی بھی اندرونی اور بیرونی دباؤ سے مکمل طور پر آزاد رہ کر فیصلے کرسکے۔جنیوا میں جاری مذاکرات میں اپوزیشن کے سینئیر مذاکرات کار محمد صبرا نے العربیہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کو عبوری حکومت کی تشکیل کے حوالے سے وژن کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مندوب سٹافن ڈی میستورا کو دی گئی مطالبات کی فہرست میں یہ مطالبہ شامل ہے کہ ملک میں ایک ایسی عبوری حکومت قائم کی جائے جو کسی بھی دباؤ سے مکمل طور پر آزاد رہ کر فیصلے کرے۔ اس کونسل میں حکومت، صدر جمہوریہ، فوج اور سیکیورٹی ادارے مل کر کام کریں۔

مزید :

عالمی منظر -