جنوبی افریقہ میں ریاضی کے ٹیچر نے بچوں کو اکتا دینے والے مضمون کو پڑھانے کے لئے موسیقی اور ڈانس کا سہارا لے لیا

جنوبی افریقہ میں ریاضی کے ٹیچر نے بچوں کو اکتا دینے والے مضمون کو پڑھانے کے ...

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ میں ریاضی کے ایک سکول ٹیچر نے بچوں کو مشکل اور اکتا دینے والے مضمون کو پڑھانے کے لئے موسیقی اور ڈانس کا سہارا لے لیا اب بچے ان کے پریڈ کا بڑی بے چینی سے انتظار کرتے ہیں33سالہ کرٹ منار نامی ٹیچر کیپ ٹاؤن کے سکول میں پڑھاتے ہیں اور وہ ہپ ہاپ موسیقار اور گلو کار بھی رہ چکے ہیں،کرٹ بہت اچھے ڈانسر بھی ہیں اور وہ اپنی صلاحیت کا سہارا لے کر طالب علموں کو ریاضی کے مشکل سوالات گا کر سمجھاتے ہیں اور بچوں نے اعتراف کیا ہے کہ اس طرح وہ بہت جلدی ریاضی کے مسائل سیکھ رہے ہیں،کرٹ کلاس میں بھی سپیکروں کی مدد سے خود بھی بچوں کے ساتھ پڑھاتے ہوئے ڈانس کرتے ہیں۔سکول ٹیچر کی خاص بات یہ ہے کہ دوران کلاس اگر بچے کلاس میں ناچنا شروع کر دیں تو وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -