افغانستان میں طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی الزام سراسر غلط ہے: روس

افغانستان میں طالبان کو ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی الزام سراسر غلط ہے: روس

  

ماسکو(این این آئی)روس نے نیٹو کی جانب سے لگائے گئے الزام کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماسکو افغانستان میں طالبان کو خفیہ طور پر ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ واشنگٹن میں کانگریس ممبران کو نیٹو کے جنرل کرٹس نے بتایا تھاکہ شاید روس شدت پسندوں کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ممبران کو جنرل کرٹس نے بتایا کہ ’میں نے روس کے اثر و رسوخ کو حال میں دیکھا ہے جس کے باعث ان کے طالبان کے ساتھ روابط بڑھ گئے ہیں اور شاید ہتھیار بھی فراہم کرتا ہے۔تاہم انھوں نے اس الزام کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بیان کے جواب میں روس کے افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف نے اس بیان کو سراسر غلط قرار دیا ہے۔جنرل کرٹس کی جانب سے لگائے گئے الزام کے بارے میں بات کرتے ہوئے روس کے ایلچی ضمیر نے کہا کہ یہ من گھڑت باتیں ایک مخصوص پلان کے تحت ہیں تاکہ روس کو افغانستان میں امریکی فوج اور سیاستدانوں کی ناکامی کا جواز بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ روس اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ اس کے طالبان کے ساتھ محدود روابط ہیں جن کا مقصد ان کو مذاکرات کے لیے آمادہ کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -