چیچنیا میں داعش کے 2خودکش حملے، 6فوجی ہلاک

چیچنیا میں داعش کے 2خودکش حملے، 6فوجی ہلاک

  

ماسکو(این این آئی)شمالی قفقاذ کے علاقے میں ہونے والی ایک جھڑپ میں 6 داعش جنگجو اور 6 فوجی مارے گئے۔داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے کہا ہے کہ نیشنل گارڈ بیس پر حملہ ہمارے لوگوں نے کیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں روسی حکام نے ہفتہ کو بتایاکہ داعش نے نیشنل گارڈ بیس پر حملہ کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ۔قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے بتایا کہ ان حملہ آوروں میں دو خود کش بمبار بھی شامل تھے جنہوں نے گیٹ پر پہنچ کر خودکو دھماکے سے اڑالیاجس کے نتیجے میں چھ فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے،اس دوران جھڑپیں شروع ہوگئیں اورجوابی کارروائی میں داعش کے تما م چھ جنگجوبھی مارے گئے،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے کہا کہ نیشنل گارڈ بیس پر حملہ ہمارے لوگوں نے کیا ۔

مزید :

عالمی منظر -