14کارکنوں کی ہلاکت کیس ،ہائی پروفائل شخصیات کو طلب نہ کرنے کا اقدام چیلنج

14کارکنوں کی ہلاکت کیس ،ہائی پروفائل شخصیات کو طلب نہ کرنے کا اقدام چیلنج

  

لاہور(نامہ نگار)سانحہ ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے 14کارکنوں کی ہلاکت کیس میں نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز،رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ محمد آصف، پرویزرشید، عابدشیرعلی،چودھری نثارعلی خان، پرسنل سیکرٹری ٹو وزیراعلی سید توقیرعلی شاہ،ہوم سیکرٹری میجر ریٹائر اعظم سلمان،سابق کمشنرلاہورراشدلنگڑیال اورحکومت کوفریق بناتے ہوئے12شخصیات کوانسدادہشت کورٹ طلب نہ کرے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ادارہ مہناج القران کے ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن جواد حامد نے نعیم احمد اوررائے بشیراحمد کی وساطت سے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔

مزید :

علاقائی -