سہیل بابربٹ قتل کیس،سابی اور بگا کی عبوری ضمانتیں منظور

سہیل بابربٹ قتل کیس،سابی اور بگا کی عبوری ضمانتیں منظور

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اسلم پنچوتہ نے پیپلزپارٹی کے راہنما سہیل بابر بٹ کے قتل کے مقدمہ میں ملوث حبیب عرف سابی اور شفقت عرف بگا کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے یکم اپریل کو تھانہ مناواں پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔عدالت میں مناواں میں قتل ہونے والے سہیل بابر بٹ کے کیس میں 109کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے پر دو مبینہ ،ملزموں حبیب عرف سابی اور شفقت عرف بگا نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائرکی ہیں جسے عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد منظور کرتے ہوئے پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے مناواں پولیس سے یکم اپریل کو تفتیش کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -