ہمشیرہ سے تعلقات کے شبہ پر قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت

ہمشیرہ سے تعلقات کے شبہ پر قتل میں ملوث ملزم کو سزائے موت

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال نے بہن سے تعلقات کے شبہ پر سجاد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم شہزاد کو سزائے موت اوردیگر دفعات کے تحت 20سال قید اور مجموعی طور پر2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک مجرم کے والد اور بھائی کو بری کردیا ہے ۔عدالت میں تھانہ رائے ونڈ پولیس نے لیاقت علی اور اس کے دو بیٹوں بابر اور شہزاد کے خلاف قتل کے الزام میں 2012ء میں مقدمہ درج کر کے بعد چالان پیش کررکھا تھا۔ ملزمان نے شک پر سجادعلی کو فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا۔

سزائے موت

مزید :

علاقائی -