سیشن کورٹ ، پرانے مقدمات کمپیوٹرائزڈکرنے کاپہلامرحلہ مکمل

سیشن کورٹ ، پرانے مقدمات کمپیوٹرائزڈکرنے کاپہلامرحلہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں پرانے مقدمات کوکمپیوٹرائزڈکرنے کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیاہے، 2007ء سے 12تک کے 4لاکھ پرانے مقدمات کو کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا ہے ،پرانے مقدمات کو کمپیوٹرائزڈکرنے کے کام کی نگرانی ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعیدکررہے ہیں۔واضح رہے کہ پرانے مقدمات کومحفوظ رکھنے کے لئے سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی ہدایت پرای ریکارڈروم بنایاگیاہے جہاں 24 کے قریب ڈیٹاآپریٹروں کومقررکیاگیاہے،پہلے مرحلے میں 2007ء سے 2012ء تک کاریکارڈکمپیوٹرمیں محفوظ کیاگیاہے،دوسرے مرحلے میں 2013ء سے 2014ء ستک کے مقدمات کاریکارڈ کمپیوٹرائزڈکیاجائے گا۔
،اس عمل میں کیسوں کی سکیننگ کاکام شروع کردیاگیاہے۔

مزید :

علاقائی -