میرا کے تنسیخ نکاح کے دعو یٰ کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)فیملی جج نے اداکارہ میرا کے تنسیخ نکاح کے دعو یٰ کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے یونین کونسل کے سیکرٹری سے دوبارہ جواب طلب کرلیا ہے،عدالت نے سیکرٹری کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عدالت کو نکاح نامہ کے رجسٹرڈ ہونے سے مطلق آگاہ کرے، اداکارہ میرا کی جانب سے دائر دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ عتیق الرحمن نامی شخص نے اداکارہ کے ساتھ نکاح کرنے کا ڈرامہ رچایا اور وہ صرف اداکارہ کی شہرت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، عتیق الرحمن کا پیش کردہ نکاح نامہ کسی یونین کونسل میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔
نکاح