پنجاب صاف پانی کمپنی کی قانونی حیثیت زیر سماعت، بھرتیوں کا اشتہار غیر قانونی ہے،درخواست گزار

پنجاب صاف پانی کمپنی کی قانونی حیثیت زیر سماعت، بھرتیوں کا اشتہار غیر قانونی ...

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب صاف پانی کمپنی میں 500افراد کی بھرتیوں کا اشتہار لاہور ہائیکورٹ چیلنج کر دیا گیاہے۔یہ متفرق درخواست شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب صاف پانی کمپنی میں 500 افراد کو بھرتی کرنے کا اشتہار دیا گیا ہے جبکہ پنجاب صاف پانی کمپنی کی قانونی حیثیت پہلے ہی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے نئے بھرتی افراد کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب صاف پانی کمپنی میں 500 افراد کی بھرتی کے اشتہار پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا جائے۔

اشتہار چیلنج

مزید :

علاقائی -