مرکز راہنمائی دوران سفر آرام گاہ ، فرسٹ ایڈ سہولیا ت سے مزین ہیں : شوکت حیات

مرکز راہنمائی دوران سفر آرام گاہ ، فرسٹ ایڈ سہولیا ت سے مزین ہیں : شوکت حیات

  

 لاہور (کرا ئم رپورٹر)مر کز راہنمائی لمبے سفر کے دوران تھکے ہوئے مسافروں کے لئے آرام گاہ کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف، فرسٹ ایڈ اور ایمبولینس کی سہویات سے مذین ہیں۔ اور یہ مراکز موٹروے پولیس کے بنیادی اوصاف خدمت خلق ، ایمانداری ، خوش اخلاقی اور ہر وقت مدد کر نے کے جذبے کی بہتر ین مثال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے روڈ یوزرز کے لیے بنائے گئے احمد پور شر قیہ میں مر کز راہنمائی کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ‘ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی ‘سیکٹر کمانڈرعبد الخلیل اور فیلڈ افسران کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات نے کہامر کز راہنمائی پاکستان میں روڈ سیفٹی آگہائی فراہم کر نے میں سنگ میل ثا بت ہوگا ۔ ان مراکز میں روڈسیفٹی ایجوکیشن کے بارے میں مواد، پمفلٹس، بینرز، اور پینا فلیکس موجود ہیں۔ یہاں بچوں کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ روڈسیفٹی پارک بھی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ نیند اور شدیدتھکاوٹ پاکستان میں جان لیوا حادثات کی اہم وجہ ہے ۔ ان سنٹرز میں روڈ یوزرز آرام بھی کر سکیں گئے ۔ اور اس مقصد کے لیے یہاں جاگنے والے مقامات بھی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اخلاقیات ، خوش گفتاری اور قانون کے بلا امتیاز اطلاق کے ساتھ ساتھ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کو ہر صورت ممکن بنائیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس سنٹرل زون مرزا فاران بیگ نے آئی جی موٹروے پولیس کو بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ مر کز راہنمائی سنٹرز قومی شاہراہ پر سفر کر نے والے روڈیورز کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ وہ سفر کے دوران مشکل حالات اور تھکاوٹ کی صورت میں اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مراکز روڈ یوزرزکے لیے فرسٹ ایڈ ، صاف ستھرے واش رومز ، کمیونٹی پولیسنگ اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن و آگاہی کا بہتر ین مرکز ثابت ہونگے۔

مزید :

علاقائی -