گلبرگ ، پولیس نے گھریلوجھگڑا پر بچوں کی والدکو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کر دیا

گلبرگ ، پولیس نے گھریلوجھگڑا پر بچوں کی والدکو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کر دیا

  

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے)صوبائی دارالحکومت میں دو روز بعد ہی پولیس گردی کا ایک اورواقعہ منظر عام پر آگیا۔ گلبرگ ایم بلاک میں پولیس کو گھریلو جھگڑا پر کال کی گئی۔حالات و واقعات جاننے کے بعد پولیس نے گھر کے چار افراد کو تھانے لے جانے کے لئے کی گاڑی میں بٹھایاتو بچوں کی والدہ گاڑی کے سامنے آگئی ،پولیس نے وارننگ دی ۔حکم عدولی پر اسے کچلتے ہو ئے نکل گئے جس پر بوڑھی خاتون شدید زخمی ہو گئی اور چند ہی لمحوں میں اس کا انتقال ہو گیا ۔ نصیر آبا د تھا نہ میں در ج ایف آئی آر نمبر 302\17 میں مد عی اویس کے مطابق اس کے بھا ئی شعیب کو بڑے بھائی عتیق اور بھابی نبیلہ نے تشد د کا نشانہ بنا یا جس پر پو لیس کو اطلا ع کی گئی ۔ پولیس موقع پر پہنچی اور اویس ،شعیب ،عتیق اور اس کی بیوی کو گاڑی میں بٹھا لیا۔ اس دوران ماں نے پولیس سے بچوں کو چھوڑنے کی منت سماجت کی جس پر پو لیس اہلکا رو ں نے والدہ فہمیدہ بی بی کو گاڑی کے نیچے دینے کی دھمکی دی جس پر وہ پیچھے نہ ہٹی تو ڈالہ اس کے اوپر سے گزار دیاجس کے باعث وہ مو قع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ بھا ئی عتیق اور بھا بھی موقع پا کر فرا ر ہو گئے ۔ پو لیس نے مقتو لہ کی تیسرے بیٹے اویس کی مد عیت میں عتیق اور اسکی بیو ی کے خلا ف قتل کی د فعا ت کے تحت مقد مہ در ج کر لیا جبکہ پو لیس اہلکا ر کا نا م بھی ایف آئی آر میں نہیں ڈا لا گیا ۔

مزید :

علاقائی -