چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کی میموگرافی،مرد حضرات کے ہیپاٹائیٹس بی اور سی ٹیسٹ

چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کی میموگرافی،مرد حضرات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں پولیس اہلکاروں کے لیے میڈیکل کیمپ لگوایا گیا۔خواتین اہلکاروں کے لیے چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لیے میموگرافی جبکہ مرد اہلکاروں کے لیے ہیپاٹائیٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کروائے گئے۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی ہیڈکوارٹرعاطف نذیرنے پولیس لائنز کے اہلکاروں کے لئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس میں خواتین اہلکاروں کیلیے کینسر ریسرچ سنٹر کے تعاون سے ٹیسٹ کیلئے وین منگوا ئی گئی۔ 40 سال سے زائد عمر کی 30 خواتین اہلکاروں کے ٹیسٹ بھی لئے گئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ10 ہزارکا ٹیسٹ ہے جو کہ فری کروایا جارہا ہے۔
جبکہ پولیس اہلکاروں کیلئے بھی ہیپاٹائٹس کا کیمپ لگایا گیا۔ ہیپاٹائٹس بی اورسی کے 400اہلکاروں کے ٹیسٹ لئے گئے اورپیرتک تمام اہلکاروں کے ٹیسٹ کروا لئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -