نشتر کالونی،25 سالہ نوجوان قتل،لاش خالی پلاٹ سے برآمد
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نشتر کا لو نی کے علاقہ خالق نگر میں نا معلوم افراد نے فائر نگ کر کہ 25سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پو لیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وادیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ بتا یا گیا ہے کہ خالق نگر چوک میں اشفا ق موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نا معلوم افراد نے اس پر فائر نگ کر دی اور لاش کو ایک خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔ مقامی لوگوں نے نعش دیکھ کرپو لیس کو اطلاع کر دی ۔ مقتول کی شناخت اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
نوجوان قتل