ڈکیتی مزاحمت پر زخمی نوجوان دم توڑ گیا ، ورثا اور اہل علاقہ مشتعل ، احتجاج

ڈکیتی مزاحمت پر زخمی نوجوان دم توڑ گیا ، ورثا اور اہل علاقہ مشتعل ، احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)یکی گیٹ کے علاقہ میں ڈ کیتی مزاحمت پر زخمی ہو نے والا نوجوان زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑگیا ۔ پو لیس نے نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے مقد مہ نمبر 70\17در ج کر لیا ہے ۔ واقعہ کے خلاف مقتو ل کے ورثا اور اہل علاقہ سراپا احتجاج اور بتی چوک بلاک کر کے احتجاج کیابعدازا ں ایس پی سٹی نے انصا ف کی یقین د ہا نی پر مظا ہر ین منتشر ہو گئے اور احتجا ج ختم کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق کریم پارک راوی روڈ کا رہائشی 22سالہ عبدالخالق مقامی گارمنٹس کی فیکٹری میں کام کرتا تھا ، ا پنی کزن کو کراچی شادی میں شرکت کے لئے جمعہ کی شام موٹر سائیکل پر ریلوے اسٹیشن چھوڑنے جا رہا تھا۔ شیرانوالہ گیٹ کے سامنے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا ، ڈاکوؤں نے پرس اور موبائل چھین لیا۔ عبدالخالق نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیااور فرا ر ہو گئے ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کو میو ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں کچھ گھنٹے بعد ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ عبد الخا لق کی مو ت کی اطلا ع کے بعد ورثا اور اہل علاقہ نے بتی چوک میں احتجا ج شروع کردیا ۔ مظاہر ین کا کہنا تھا کہ پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے ڈاکو سرعام شہریوں کو لوٹ رہے ہیں اور پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو کر رہ گئی ہے۔ احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سٹی موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ جس پر ورثا نے احتجاج ختم کر دیا ۔پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جا ر ی ہے جلد ملزما ن کو گرفتا ر کر لیا جا ئے گا ۔

مزید :

علاقائی -