ڈولفن فورس بھرتیاں ،امیدوار کا بھائی جسمانی ٹیسٹ دیتے گرفتار

ڈولفن فورس بھرتیاں ،امیدوار کا بھائی جسمانی ٹیسٹ دیتے گرفتار

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پورٹر سے)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈولفن فورس کی بھرتی کے لئے بھائی کی جگہ بھائی قد اور چھاتی کی پیمائش کروانے پہنچ گیا۔پولیس نے جعلی امیدوار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈولفن فورس کی بھرتی کے لئے امیداروں کی جسمانی پیمائش کی جا رہی تھی کہ اسی دوران شک گزرنے پر نوجوان سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ نوجوان عرفان اپنے بھائی نثار کی جگہ جسمانی پیمائش کروانے پہنچا تھا۔

پولیس نے جعلی امیدوار عرفان کو حراست میں لیکر قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -