گوجرانوالہ کے رہائشی کی عابد مارکیٹ میں پراسرار ہلاکت

گوجرانوالہ کے رہائشی کی عابد مارکیٹ میں پراسرار ہلاکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ا پنے کرا ئم ر پو رٹرسے)مزنگ کے علاقہ میں 55سالہ شخص پراسرار طور پر دم توڑ گیا پو لیس نے نعش اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
،بتا یا گیا ہے کہ مزنگ عابد مارکیٹ مین سٹرک پر نا معلوم شخص اپنی گاڑی میں مردہ پایا گیا۔ مقامی لوگوں اور تاجروں نے متو فی کو گنگا رام ہسپتال لے جا یا گیا ۔ ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ،ایس ایچ او مزنگ عرفان نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے پو لیس کا کہنا ہے کے متو فی کی شنا خت الیاس والد خان محمد سے ہو ئی ہے جوگوجرنوالہ کا رہائشی ہے اور پہلے بھی عابد مارکیٹ آ تا جا تا تھا ۔
اصل حقایق پوسٹ مارٹم کے بعد سا منے آ ئے گے ،دو سر ی جانب ورثا نے پوسٹ مارٹم کر نے سے انکار کر دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -