مانگا منڈی ، رائے ونڈ روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 25سالہ نوجوان جاں بحق

مانگا منڈی ، رائے ونڈ روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 25سالہ نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( خبرنگار) مانگا منڈی کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ محمد اسلم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رائے ونڈ روڈ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے اسے کچل دیا ۔موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی رائے ونڈ روڈ کا رہائشی اور وہیں ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا، ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ ٹرک قبضہ میں لے کرڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ٹرک ڈرائیور

مزید :

علاقائی -