پاکستان کیساتھ 2018تک سرحد مکمل سیل کر دینگے : بھارت کا اعلان

پاکستان کیساتھ 2018تک سرحد مکمل سیل کر دینگے : بھارت کا اعلان

  

نئی دہلی(اے این این )جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 2018ء تک پاکستان کیساتھ بین الاقوامی سرحدمکمل طورپربندکرنے کا اعلان کر دیا ۔ ریاست مدھیہ پردیش میں بی ایس ایف اکیڈمی میں نئے بھرتی ہونیوالے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈسے خطاب اوربعدمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہم نے سرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے کیلئے نیالائحہ عمل وضع کیاہے جس کے تحت جنتاجلدممکن ہوسکے اپنے ہمسایہ ملکوں پاکستان اوربنگلہ دیش کیساتھ بین الاقوامی سرحدیں سیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں پاکستان کیساتھ2018تک سرحد سیل کردیں گے ۔مرکزی سطح پروزارت داخلہ ،سکیورٹی فورسزکی سطح پربی ایس ایف اورریاستی سطح پرچیف سیکرٹریز وقتاً فوقتاً اس منصوبے کی نگرانی کریں گے ۔ مشکل علاقوں میں سرحدکی بندش کیلئے ٹیکنالوجی آلات کااستعمال کیاجائے گا۔روایتی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے انکا کنہا تھا سرحدکی بندش کا فیصلہ بڑھتی ہوئی دراندازی کے پیش نظرکیاگیاہے جبکہ یہ دہشت گردی اورپناہ گزینوں کے مسئلے کیخلاف بھارت کابڑااقدام ہوسکتاہے ۔ بی ایس ایف کے کردارکوسراہتے ہوئے راج ناتھ نے دعویٰ کیاکہ اس فورس نے بین الاقوامی سرحد پررابطوں کے ضابطے بدل دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ بی ایس ایف ہمسایہ ملکوں میں بھی مقبول فورس بن چکی ہے ۔سکیورٹی فورسزکے تحفظات دورکرنے کے حوالے سے موثرنظام وضع کیاجارہاہے جس پرجلدعملدرآمدہوگا۔خطاب کے بعدراج ناتھ سنگھ نے بی ایس ایف اکیڈمی میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبندکئے جبکہ انہوں نے اکیڈمی میں کتوں کے قومی تربیتی مرکزکابھی دورہ کیا۔

بھارت اعلان

مزید :

صفحہ اول -