کل حیدر آباد میں منصوبوں کا افتتاح کرینگے

کل حیدر آباد میں منصوبوں کا افتتاح کرینگے
 کل حیدر آباد میں منصوبوں کا افتتاح کرینگے

  

حیدر آباد(اے این این) وزیراعظم نواز شریف (کل) 27 مارچ کو حیدر آباد جائیں گے۔ جہاں مقامی شہریوں میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔ اس موقع پر ایک جلسہ عام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اس موقع پر سندھ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے امور پر بھی اراکین سے بات چیت کرینگے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ حیدر آباد میں ان کا استقبال کرینگے۔

نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -