رائیونڈ ، چال چلن درست نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا کو قتل کر دیا

رائیونڈ ، چال چلن درست نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبرنگار) رائیونڈ کے علاقہ میں غیرت کے نام پر سفاک باپ نے جواں سالہ بیٹی کو قتل کردیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقہ کھنڈ گاؤں میں امام دین کواپنی جواں سالہ بیٹی سائرہ کے چال چلن پرشک تھا۔ملزم باپ کے بیان کے مطابق اس نے کئی مرتبہ اپنی بیٹی کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ باز نہ آئی۔گزشتہ روز صبح سویرے سائرہ کو ایک مرتبہ پھر اپنا چال چلن درست کرنے کی تلقین پر دوبارہ جھگڑا شروع ہوگیا۔ محمد دین نے اشتعال میں آکرسائرہ کو کلہاڑی کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ واقعہ پرگھرمیں کہرام برپا ہوگیا ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

رائے ونڈ قتل

مزید :

صفحہ اول -