سیالکوٹ : سائبرکرائم کے الزام میں خاتون گرفتار

سیالکوٹ : سائبرکرائم کے الزام میں خاتون گرفتار

  

سیالکوٹ (نیٹ نیوز) سیالکوٹ میں مرے کالج روڈ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے سائبر کرائم کی ملزمہ کو گرفتار کر لیا، سعدیہ مرزا پر سیالکوٹ کے حسن رانا سے فیس بک پر دوستی کے بعد بلیک میلنگ کا الزام ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کے علاقے مرے کالج روڈ پر پیش آیا جہاں سعدیہ مرزا نامی خاتون نے لندن میں مقیم احسن نامی شخص کو دوستی کے جال میں پھنسا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا تھا۔ احسن کے اہل خانہ کے مطابق، سعدیہ نے احسن کو دھمکی دی کہ وہ اسکے خاندان اور ازدواجی زندگی کو تباہ کر دے گی ۔ سعد یہ کئی روز تک احسن کو بلیک میل کر کے پیسوں کا مطالبہ کرتی رہی جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے عدالتی ریمانڈ پر سلاخوں کے پیچھے بھیج دیااور یوں سیالکوٹ سے لندن تک جانے والی دھمکیوں کا ڈراپ سین لاہور کی جیل میں ہوگیا۔ایف ائی اے لاہورکے مطابق 45 سالہ ملزمہ سعدیہ مرزا کو سائبر کرائمز ونگ کی انسپکٹر حمیر اکنول کی سربراہی میں ٹیم سیالکوٹ سے گرفتار کرکے لاہورلے آئی ۔ملزمہ گھر میں تنہا رہتی تھی والدین فوت ہو چکے ہیں۔

سائبرکرائم خاتون

مزید :

صفحہ اول -