پی ایم ایل این امریکہ کی یوم پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب

پی ایم ایل این امریکہ کی یوم پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن امریکہ نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا، پی ایم ایل این ہاؤس میں ہونیوالی تقریب کے میزبان صدر نیو یارک سٹیٹس احمد جان تھے، تقریب میں پنجاب کی صوبائی وزیرحمیدہ وحید الدین، ڈاکٹر شازیہ منصب علی، پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجاز، صدر پی ایم ایل این امریکہ روحیل ڈار، سینئر نائب صدر میاں فیاض، جنرل سیکرٹری رانا سعید، سیکرٹری اطلاعات سید انور واسطی، صدر یوتھ ونگ ملک خرم، صدر مشائخ ونگ سید میر حسین شاہ اور چودھری پرویز اختر بھی موجو د تھے۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کا کہنا تھا پاکستان کو پانے کیلئے بہت قربانیاں دی گئیں جنہیں ضائع نہیں کیا جا سکتا، ہماری آج کی نسل کو معلوم ہونا چاہئے پاکستان کتنی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ۔ مسلم لیگ ن کا مشن قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو مزید آگے لے کر جانا ہے۔ تقریب میں بانی پاکستانؒ کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ملی نغموں نے شرکاء کے لہو گرمادیئے۔

مزید :

صفحہ آخر -