وزیراعلی شہباز شر یف کے دورہ ملتا ن کی جھلکیاں

وزیراعلی شہباز شر یف کے دورہ ملتا ن کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ملتان میں پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے افتتاح کے بعد پنڈال میں آئے تو وہاں موجود لوگوں نے کھڑے ہو کر ان کا والہانہ استقبال کیا*وزیراعلیٰ کی آمد پرکارکنوں نے نواز شریف ، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے *انسداد تشدد مرکزبرائے خواتین کی افتتاحی تقریب میں امن کی علامت کے طور پر ہزاروں کبوتر فضاء میں چھوڑے گئے * افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی خو اتین کی کثیر تعد اد نے شر کت کی *تقر یب کے دورا ن معروف گلو کا ر میکا ل حسن نے شا ند ار پرفا ر منس کا مظا ہر ہ کیا جبکہ خو اتین پر تشدد کے حوا لے سے خصوصی تھیٹر پر فا رمنس بھی پیش کی گئی جسے حاضرین نے پسند کیا اور دل کھول کا داد دی*سٹیج پر وزیر اعلیٰ ، گو رنر پنجا ب کے علا وہ صوبائی وزراء ذ کیہ شاہنوا ز ، نغمہ مشتا ق ،رانا ثنا ء اللہ اور سلمان صوفی موجود تھے*تقر یب میں خصوصی طو ر پر اسلا م آباد سے آئے مختلف مما لک کے سفیر وں اور نامو ر صحا فیو ں نے بھی شرکت کی *پنڈا ل میں انتظا میہ کی جا نب سے خوبصو رت تحر یر وں پر مبنی بینر ز لگا ئے گئے جن پر مظلو م خو اتین کے پیغا ما ت بھی درج تھے *تقریب کے دورا ن آ سکر ایوارڈ یا فتہ شرمین عبید چنا ئے سمیت مختلف ممالک کی نمایا ں خو اتین کے ویڈ یو پیغامات بھی سنا ئے گئے *سلمان صوفی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خو اتین کو وہ انصا ف نہ ملا جسکی وہ حق دا ر تھیں ،وومن سنٹر کے قیا م کیلئے وزیر اعلیٰ نے ہر قد م پر معا ونت کی*گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوا نہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیا ء کے شہر میں وومن سنٹر کا قیا م عمل میں لا کر سلمان صو فی نے کما ل کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -