کراچی ، ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندوں کا گاڑیاں لینے سے انکار

کراچی ، ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندوں کا گاڑیاں لینے سے انکار

  

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں سوک سینٹر میں بلدیاتی نمائندوں کونئی گاڑیوں کی تقسیم کی تقریب میں ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کیااورموقف اختیارکیاکہ سیروتفریح نہیں،کچرا اٹھانے کیلئے گاڑیاں دیں۔بلدیاتی نمائندوں میں 100سے زائد گاڑیاں تقسیم کیلئے لائی گئی ہیں ۔ایک ہزار سی سی گاڑیاں وائس چیئرمینوں کو تقسیم کی جارہی ہیں ۔سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان نے گاڑیوں کی چابیاں بلدیاتی نمائندوں میں تقسیم کیں ۔وائس چیئرمین ضلع وسطی شاکر علی سمیت ایم کیوایم کے نمائندوں نے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاعوامی مسائل کے حل کیلئے فنڈز نہ ہونے کا رونا رویا جاتا ہے اور لیکن کروڑوں مالیت کی گاڑیوں کیلئے رقم کہا ں سے آگئی جبکہ گاڑیوں کی تقسیم کیلئے شناختی کارڈ کی کاپیاں ایسے مانگی گئی جیسے زکواۃ تقسیم ہورہی ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -