محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں 500 مختلف اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں 500 مختلف اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

  

لاہور ( سپیشل رپورٹر )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبہ بھر سے 500 مختلف اسامیوں پر سٹینو گرافر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، جونئیر کلرک اور کانسٹیبلز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، نئی بھرتیوں میں 37 سٹینو گرافر، 36 ڈیٹا انٹری آپریٹر، 156 جونیئر کلرک اور 281 کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطا بق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب بھر میں500 خالی اسا میوں پر نئی بھر تیاں کی جائیں گی یہ بھرتیاں پاکستان ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے کی جائیں گی۔ ٹیسٹ کے بعد انٹرویو ہونگے۔ درخواستیں پی ٹی ایس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں گی۔ اس ضمن میں ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ ان خالی اسامیوں کے لیے اخبارات میں جلد اشتہار دیئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -