سپریم کورٹ کی 27مارچ سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی 27مارچ سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے کاز لسٹ جاری

  

اسلام آباد(اے این این) سپریم کورٹ نے 27مارچ سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پیر سے جمعرات تک سات بینچ جبکہ جمعہ کے روز چھ بنچ مقدمات کی سماعت کرینگے۔ پہلا بینچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب، دوسرا بینچ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس منظور احمد ملک، تیسرا بینچ جسٹس میر خانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس سردار طارق مسعود ، چوتھا بینچ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل،پانچواں بنچ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عمر عطاء بندیال، چھٹا بینچ جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس سجاد علی شاہ اور ساتواں بنچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -