وزیراعلیٰ سندھ کی شرجیل میمن کیساتھ لاہور آمد ، زرداری سے ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ کی شرجیل میمن کیساتھ لاہور آمد ، زرداری سے ملاقات

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ بلاول ہاؤس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں سابق وزیر سندھ شرجیل میمن، پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ سیکرٹری ندیم افضل چن، سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن سمیت دیگر پارٹی عہدیداران موجود تھے۔ ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہونیوالی سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالانہ برسی کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے ہمراہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے جہاں سے وہ بلاول ہاؤس لاہور روانہ ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -