برطانوی پارلیمنٹ پر حملے کا ملزم خالد مسعود سعودی عرب میں مقیم رہا انگریزی کی تعلیم دیتا تھا،سفارتخانہ

برطانوی پارلیمنٹ پر حملے کا ملزم خالد مسعود سعودی عرب میں مقیم رہا انگریزی ...
برطانوی پارلیمنٹ پر حملے کا ملزم خالد مسعود سعودی عرب میں مقیم رہا انگریزی کی تعلیم دیتا تھا،سفارتخانہ

  

لندن میں برطانوی پارلیمنٹ پر حملے کا ملزم خالد مسعود سعودی عرب میں مقیم رہا ہے۔لندن میں واقع سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ویسٹ منسٹر پْل پر حملہ کرنے والے شخص نے سعودی عرب میں 3 مرتبہ رہائش اختیار کی، جو وہاں انگریزی کی تعلیم دیتا تھا۔ سعودی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ خالد مسعود نومبر 2005 سے نومبر 2006 اور پھر اپریل 2008 سے اپریل 2009 تک سعودی عرب میں مقیم رہے اور اس دوران انہوں نے انگریزی پڑھائی۔سفارت خانے کے مطابق ان کے پاس ورک ویزا تھا، جو مارچ 2015 میں 6 دن کے لیے واپس آئے۔سفارت خانے کے مطابق سعودی سکیورٹی سروسز نے کبھی ان سے پوچھ گچھ نہیں کی نہ ہی ان کا وہاں کوئی مجرمانہ ریکارڈ رہا۔لندن پولیس کے مطابق 52 سالہ خالد مسعود لندن کے جنوب مشرقی علاقے کینٹ میں پیدا ہوئے اور وہ حالیہ دنوں وسطی انگلینڈ میں مقیم تھے۔اسلام قبول کرنے سے قبل خالد مسعود ایڈرین المز تھا۔برطانوی پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور اس نے 'عالمی دہشت گردی سے متاثر' ہو کر یہ حملہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -