پاکستان کو عالمی سطح پر روشن اور منفرد مقام دلانا ہوگا :پرویز مشرف

پاکستان کو عالمی سطح پر روشن اور منفرد مقام دلانا ہوگا :پرویز مشرف

  

اوکاڑہ (اے این این ) سابق صدر (ر)جنرل پرویز مشرف نے کہاہے کہ 23مارچ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ہمیں قرارداد مقاصد کے تقاضوں کو عملی جامع پہنا کر پاکستان کو عالمی سطح پر روشن اور منفرد مقام دلانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے سر براہ سابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف نے23مارچ کی مناسبت سے منعقد ہ تقریب سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ کو ایفائے عہد اور تجدید کے طور پر منانا چاہئے پاکستان کے عوام اور خصوصا نئی نسل اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل ہے‘ انہیں صحیح سمت اور راہنمائی کی ضرورت ہے۔زندگی کے ہر شعبہ میں ہم نے اپنی قابلیت اور اہلیت کا لوہا منوایا ۔ پاکستان واحدانیت کے نام پر معرض وجود میں آیا اسے قائم رہنا ہے۔ ہم ہر مشکل گھڑی میں سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔اس کو مٹانے کی خواہش رکھنے والے خود مٹ گئے اورپاکستان آج بھی قائم ہے اور قیامت تک قائم اورشاد آباد رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -