7 ایس ایس پیز اور 11 ڈی ایس پیز کے تبادلے

7 ایس ایس پیز اور 11 ڈی ایس پیز کے تبادلے

  

لاہور (کرا ئم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمدسکھیرا نے7 ایس ایس پیز اور 11 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، تقرری کے منتظر، ڈاکٹر محمد اختر عباس کو اے آئی جی آپریشنز سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ،ایس ایس پی ہیڈ کواٹرز ٹریفک پنجاب لاہور کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج کو اے آئی جی انسپکشن سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور ، اے آئی جی انسپکشن سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور سرفراز احمد فلکی کو ایس ایس پی ہیڈ کواٹرز ٹریفک پنجاب لاہور ،تقرری کے منتظر، تنویر احمد طاہر کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ،ایس پی ان سروس ٹریننگ ونگ پولیس کالج سہالہI- محمد ہارون جوئیہ کو ڈی پی او چکوال ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ عارف شہباز خان وزیر کو اے آئی جی کمپلینٹس سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورجبکہ ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مظفر گڑھ ڈی ایس پی نوید مرتضیٰ کو ایس ڈی پی او چناب نگر چنیوٹ ، ایس ڈی پی او چناب نگر چنیوٹ ڈی ایس پی حسن افتخار کو ایس ڈی پی او نواں کوٹ لاہور کی خالی آسامی پر ،ایس ڈی پی او احمد پور سیال جھنگ ڈی ایس پی محمد اکرم کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن II- ، فیصل آباد کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن- VIII سیون کلب روڈ لاہور حفیظ الرحمان کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن VII- ،90 شاہراہ قائد اعظم لاہور،ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن VII- ،90 شاہراہ قائد اعظم لاہوروسیم اختر کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن - VIII سیون کلب روڈ لاہور،ایس ڈی پی او نور پور تھل خوشاب محمد افتخار کو پنجاب ہائی وے پیٹرول پنجاب کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول میانوالی سیف الرحمان کو ایس ڈی پی او نورپور تھل خوشاب ،ایس ڈی پی او جتوئی مظفر گڑھ غلام دستگیر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم بہاولپور کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز نارووال ہاشم محمود کو ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب، تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی شاہد صدیق کو ڈی ایس پی لیگل انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر اورڈی ایس پی سپیشل برانچ لاہور راؤ کامران اختر کو ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -