ہوپ نے لاہور حاجی کیمپ کی لیز پر نیلامی کو حج دشمنی قرار دیدیا

ہوپ نے لاہور حاجی کیمپ کی لیز پر نیلامی کو حج دشمنی قرار دیدیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ نے لاہور حاجی کیمپ کی نیلامی کو حج دشمنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ،اربوں روپے کی قیمتی زمین کو کوڑیوں کے بھاؤ لیز کے نام پر من پسند افراد کو نواز دیا گیا ،حاجی کیمپ کی فروخت کا مسئلہ ہر سطح پر اُٹھانے کا اعلان ،ہوپ کے مرکزی چےئرمین حاجی ثناء اللہ پنجاب کے چےئرمین طالب حسین چودھری،سابق مرکزی چےئرمین حاجی مقبول احمد،حاجی شاہد رفیق،الحاج سلمان طاہر،حاجی احسان اللہ ،میاں عبد الجبار انجم،چودھری محمد اکبر،جاوید اختر،خرم ثقلین نے مشترکہ بیان میں حاجی کیمپ لاہور کی نیلامی پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متروکہ املاک نے حج آپریشن کے آغاز کے موقع پر قیمتی زمین چند لاکھ روپے میں دے کر حج دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے ،5لاکھ40ہزار روپے مرلہ مذاق ہے،30سالہ لیز پر کمرشل منصوبوں کے لیے اپنوں کو نوازا۔نواز حکومت کا نیا سکینڈل بنے گا ،ہوپ کے رہنماؤں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ24مارچ کو ہونے والی نیلامی کو کینسل کیا جائے اور30سال سے جاری حج آپریشن اسی حاجی کیمپ میں ہی منعقد کیا جائے عائشہ ڈگری کالج میں نا ممکن ہے جہاں بچیوں کی کلاسز ہو رہی ہیں 40کنال فروخت کر کے دو کنال میں حج آپریشن کا منصوبہ بھی سازش ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -