قبضہ مافیا کے محکمہ اوقاف سمیت اربوں روپے کی کمرشل زمین پر قبضے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے بے بس

قبضہ مافیا کے محکمہ اوقاف سمیت اربوں روپے کی کمرشل زمین پر قبضے، قانون نافذ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(رپورٹ:یو نس با ٹھ) قبضہ ما فیا نے محکمہ اوقاف سمیت شہر کی اربو ں رو پے ما لیت کی کمر شل زمین پر قبضے کر ر کھے ہیں اور قا نو ن نافذ کرنے وا لے ادار ے خا مو ش تما شا ئی بنے انکے سا منے بے بس دکھا ئی دیتے ہیں جبکہ سیا سی اثرور سوخ رکھنے وا لے بعض افرا د نے کئی ایکڑ پر قبضہ کر کھا ہے۔اوقاف کی جن اہم املاک پرقبضہ ہے، ان میں دربارحضرت جمیل شاہ بخاری ،محمد شاہ غازی جلیانہ ٹبہ، مسجد باہر والی ہنجروال، بو علی قلندر باگڑ یاں سے ملحقہ وقف رقبہ537 کنال اور 9 کچی آبادیوں کی آڑ میں 184 کنال سے زائدرقبہ شامل ہے۔علاوہ ازیں شا ہ عا لمی ،اعظم ما رکیٹ ، ٹاؤن شپ ،بر کی ،ہیر،کا ہنہ اوربعض پو ش علا قو ں میں بھی کئی کو ٹھیو ں اور پلا ٹو ں پر ما فیا نے قبضے کر رکھے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض جگہوں پر ناجائز قابضین کی پشت پناہی محکمہ اوقاف کے ملازمین ہی کر رہے ہیں۔اگرچہ سی سی پی او لا ہور نے اپنی تعینا تی کے دورا ن درجنو ں قبضہ گروپو ں کا خا تمہ کر کے انھیں جیل بھجوا یا ہے تاہم بتا یا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف کی کئی ایکڑ زمین پر بدستور قبضہ مافیا کا راج ہے جبکہ حکومتی عہدیدار اور قا نو ن نافذ کرنے وا لے ادار ے اربو ں رو پے کی زمین واگزارنہ کروا سکے ہیں، کئی اہم ترین جگہوں پر سرکاری افسر وملازمین رشو ت لیکر قبضہ مافیاکے خلا ف خا مو ش ہیں ۔ذرائع کے مطا بق اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرنیوالوں میں سے چند ایک نے عدالتوں سے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھے ہیں،اوقاف کی جن املاک پرقبضہ ہے، ان میں دربارحضرت جمیل شاہ بخاری سے ملحقہ وقف رقبہ ایک کنال 8مرلے، وقف رقبہ محمد شاہ غازی جلیانہ ٹبہ ملحقہ رقبہ 79 کنال 17مرلے، مسجد باہر والی ہنجروال 184کنال 6مرلے، بو علی قلندر باگڑ یاں کا رقبہ 272 کنال 7مرلے ، 9کچی آبادیوں کی آڑ میں رقبہ 184کنال 7مرلے شامل ہیں،اسی طرح موضع باگڑیاں میں ایک کنال رقبے پر تا ج محمد نامی شخص نے قبضہ کر کے ڈبل سٹوری مکان تعمیر کر رکھا ہے جبکہ 5 مرلہ رقبہ پر عارضی مکان کی شکل میں قبضہ ہے اور زمین پر قبضہ کی نیت سے پارک بنادیا گیا ہے ۔ذولفقار جو ئیہ نامی شخص نے ارضی خسرہ نمبر 297 پر کوارٹر بنا کر کرائے پر دے دئے جب کہ ان دنوں اس جگہ پر یاسین نامی شخص قابض ہے اور وہی کوارٹروں کا کرایہ بھی وصول کر رہا ہے۔ مزید برآں محمد صدیقی ولد باغ علی، جعفرشاہ ولد انور، شوکت علی ولد مشتاق، محمد ناظم ولد غلا م رسول، حشمت علی، بشیر احمد گجر ولد عبدالغفور، محمد اشرف ولد محمد دین، ملک قاسم ولد طفیل، یونس ولد محمد یوسف ، ملک محمد رمضان ولد عبدالغنی ، محمد منشاہ ولد اللہ دتہ ، نظام الدین، ولد خیر دین، بیشر گجر، اصغر سپاہی، شاہد ولد محمد صدیقی، محمد اشرف ولد اللہ دتہ ، مولوی مظہر حسین سمیت 66 افر ا د نے کئی کئی مرلوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق رہائشی سکیم اوقاف کالونی واقع موضع باگڑیاں بلاک نمبر بی میں ندیم اقبال نے 20 مرلے پر ماربل فیکٹری بنالی، محمد ولد یعقوب نے ایک کنال پر 4 گھر بنائے جبکہ یہاں مجموعی طور پر 24 افراد نے اوقاف کی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، رہائشی سکیم اوقاف کالونی واقع موضع باگڑیاں بلاک نمبر سی میں 35 افراد قابض ہیں، بلاک نمبر ڈی میں 45 افراد نے قبضے کر رکھے ہیں، بلاک نمبر ای میں 40 افراد کا قبضہ ہے جبکہ یہاں پر گودام اورکباڑخانے بھی بنائے گئے ہیں ، اسی طرح سال 1989 میں بورڈ آف ریونیونے 20 کنال 6 مرلے پر مشتمل کچی آبادی نزد بجلی گھر سکھ نہر کو کچی آبادی ڈکلےئر کرتے ہوئے نوٹفکیشن جاری کیا جو ایک ماہ بعد منسوخ ہوگیا ، مگر مکینوں نے نوٹفکیشن کی آڑ میں کر ایہ کی ادائیگی بھی بند کر دی اور اس جگہ پربدستور قابض بھی ہیں۔ اسی طرح بعض اور مقامات پر بھی کچی آبادیاں ہیں، جن میں بادشاہی مسجد کے قریب کا رقبہ 64 کنال 14 مرلے ہے، دربار پیر حاکم شاہ کو پو روڈ میں 5 کنال 13 مرلہ، دربار پیر حسین شاہ ولی عقب ایبٹ روڈ 2 کنال 18مرلہ، دربار حضرت شاہ بندگی، میکلوڈروڈ پر 33کنال 3 مرلہ، چلہ گاہ ٹبہ بابا فرید عقب ضلع کچہری کے ساتھ کچی آبادی 8 کنال 6 مرلہ، تکیہ بلاقی شاہ نزد داتا دربار ہسپتال 4 کنال، تکیہ قطب شاہ، نزد داتا دربار ہسپتال 4کنال 2 مرلہ، تکیہ شادے شاہ موہنی روڈ 5 کنال 5 مرلہ پر بھی قبضہ مافیا کے ڈیرے ہیں۔ محکمہ اوقاف کے ترجما ن محمد علی خا ں نے روز نا مہ’’ پا کستا ن ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا ہے کہ ناجائز قابضین نے حکم امتناعی حا صل کر رکھے ہیں، اس کا فیصلہ متعلقہ عدا لتیں ہی کر یں گی، حکم امتنا عی کے دوران کسی کے پا س طا قت نہیں کہ وہ کسی سے قبضہ واگزار کروا سکے ۔ دیگر قبضہ ما فیا کے حوالے سے لا ہو ر پو لیس کے سربرا ہ کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس کا کہنا ہے کہ ان کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جا تی ہے اور اب تک درجنو ں قبضہ گروپو ں کا خا تمہ کیا جا چکا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -