گیلانی کے خفیہ خطوط تشویشناک ، حکومت سنجیدہ قدم اٹھائے: مولانا فضل الرحمان

گیلانی کے خفیہ خطوط تشویشناک ، حکومت سنجیدہ قدم اٹھائے: مولانا فضل الرحمان

  

پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے پیپلزپارٹی کے دورحکومت کے خفیہ خطوط منظرعام پرآناتشویشناک ہے۔ زرداری کے فارمولے کو دیکھتے ہوئے آئندہ حکومت میں پی پی پی کا کوئی کردارنہیں ہوگا،جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری کاکہنا تھا عمران خان اگر ہمارے منشور کو قبول کرے تو صد سالہ تقریبات کی دعوت ان کو بھی دینگے۔پشاورجے یو آئی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ بشپ آف پاکستان کی جے یوآئی میں شرکت بڑا اقدام ہے،جے یوآئی کا اجتماع تمام مکاتب فکر کیلئے دعوت ہے،سوشل میڈیاپرتوہین رسالت ؐکے مرتکب افراد کو گرفتارکرنے پرحکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پیپلزپارٹی کے دورحکومت کے خفیہ خطوط منظرعام پرحکومت کو سنجیدہ اقدام اٹھانا چاہیے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری کا کہنا تھا 9,8,7 اپریل کو جے یو آئی کی صد سالہ تقریبات کامیابی سے ہونگی،بیرونی ممالک سے علماء اورمشائخ شرکت کرینگے،صد سالہ تقریبات سے دیگر پارٹیوں کو تکلیف ہورہی ہے،اجتماع میں وزیراعظم،چیئرمین سینٹ اوراسپیکراسمبلی کو بھی دعوت دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -