ملک بھر میں ’’رَدُّالفساد‘‘ جاری مزید 70سے زائد افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

ملک بھر میں ’’رَدُّالفساد‘‘ جاری مزید 70سے زائد افراد گرفتار، اسلحہ و ...

  

پشاور/کراچی /اسلام آباد(اے این این) ملک بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے، مختلف کارروائیوں میں70سے زائدافراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشن 98 گھروں کی تلاشی لی گئی۔پشاور میں پشتخرہ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 20 افراد کوگرفتار کیاگیا،جن میں 11 مشکوک افراد شامل ہیں، ملزمان سے 2 پستول، گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق کرایہ داری کے نامکمل کوائف پر 9 افراد کوگرفتار کیا گیا۔حافظ آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں2اشتہاریوں سمیت12ملزمان گرفتارکرلیے گئے، جن سے بھاری مقدارمیں منشیات بھی برآمدکرلی گئی ۔لودھراں کے علاقے کوٹلہ علی دستی میں سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا اور 15گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ تلاشی میں کے دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل قبضے میں لی گئی ۔پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی بائیومیڑک تصدیق اور موٹرسائیکل کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔بھکرکے علاقے کلورکوٹ اور دریاخان کچے میں سرچ آپریشن کرکے24مشتبہ افراد کو پکڑلیا گیا، دوران آپریشن گھروں کی تلاشی کے ساتھ 48افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ سمیت18ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان میں بھتہ خور اور منشیات فروش شامل ہیں۔ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان شارع فیصل، کورنگی اور ڈیفنس میں ڈکیتیاں کرتے تھے اورموبائل فونز چھیننیکی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ملزمان سے ایک نائن ایم ایم پستول بھی ملا ہے جس سے پولیس اہلکار محمد اسلم کا بھی قتل کیا گیا تھا۔ رینجرز نے دیگر کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، بھتاخوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان عاشق نیاز اور رجب کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ لیاری کے علاقے جمعہ بلوچ روڈ کے قریب پولیس نے کاروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم دکانداروں سے بھتہ وصول کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ادھر ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش شامل ہیں جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -