داد رسی سنٹر تشدد کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ‘ خواتین

داد رسی سنٹر تشدد کے خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ‘ خواتین

  

ملتان (سٹی رپورٹر)داد رسی سنٹر خواتین پر ہونے والی تشدد کو ختم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ماضی میں خواتین پر ہونے والی تیزاب گردی اور تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے خواتین پر ہونے والے تشدد میں اضافہ ہوا ہے تشددکا شکار خواتین کے لئے خوش (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

آئند ہے کہ ان کو اب اپنے حقوق کے لئے در بدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑے گی بلکہ ایک ہی چھت تلے ان کو تمام سروسز ملے گے اور انصاف کے تقاضے پورے ہونگے ان خیالات کا اظہار مختلف سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کی ڈائریکٹر سعید یہ کرمانی ، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران زاہدہ خانم بخاری ، آواز ڈسٹرکٹ فورم کی رہنما آسیہ رفیق ، سویل ڈویلپمنٹ کی جنرل سیکریٹری یاسمین خاکوانی ، سماجی رہنما شائستہ بخٓاری ، ہندو کمیونٹی کی خواتین کے کام کرنے والی سماجی رہنما شکنتلہ دیوی ، اور شائسہ ملک نے کہاہے کہ آج کی عورت پہلے کی نسبت زیادہ شعور و آگہی رکھتی ہے لیکن مُلک میں قوانین ہونے کے باوجود ان پر عمل در آمد نہ ہونے کے۴ سبب آج بھی عورت خوفزدہ اور عدم تحفظ کا شکار ہے ۔ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ خیبر تا کراچی کوئی شہر، کوئی علاقہ عورت کے لئے محفوظ نہیں ۔ ریاستی ادارے آگے آئیں اور ان قوانین پر عملدرٓمد یقینی بنائیں جو ہمارے معاشرے کی عورت کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے نافذ کئے گئے ہیں ۔ خواتین ایسے قوانین کا کیا کریں جن پر عملدرآمد مشکل ہوامید ہے کہ ملتا ن میں بننے والے جنوبی ایشیا ء کے پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین قوانین کے عین مطابق اور من و عن کام کرے گا جو مجبور ، مظلوم خواتین کو انصاف دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -