عرس سخی سرور جاری،پنجاب بھر سے پرسہ داری ماتم اور زنجیرزنی کیلئے زائرین کی جوق درجوق آمد،نوحہ خوانی بھی ہوتی رہی
سخی سرور(نامہ نگار) عرس حضرت سخی سرور کی تقریبات عروج پر ہیں،حضرت سید احمد سلطان المعروف سخی سرور کو حضرت امام عالی مقام شہید کربلا حضرت امام حسین کا پر سہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
دینے کے لیے ہر سال اہل تشیع کے پنجاب بھر سے ماتمی دستے اور معروف نوحہ خوان دربار پر پرسہ داری ماتم اور زنجیر زنی کرنے کے لیے آتے ہیں،گذشتہ روز پنجاب بھر سے آنے والے ماتمی دستوں اور نوحہ خوانوں کا جلوس ٹرائبل ایریا سے اپنی روائتی روٹس سے ہو تاہوا دربارحضرت سخی سرور پر اختتام پذیر ہوا ۔جلوس میں نوحہ خوانوں اور ماتم داروں عزاء داروں نے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق ماتم دار ی زنجیر زنی نوحہ خوانی کرتے ہو ئے دربار حضرت سخی سرور کے اندر پرسہ داری کی۔اور حضرت سخی سرور کے مزار پر اہل تشیع نے اپنی طرف سے پھولوں کی چادر اور دستار بندی کی گئی۔ڈی پی او ڈیرہ سجاد حسین گجر بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ بابر بشیر رسالددار خرم عباس کھوسہ زونل ایڈ منسٹر یٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان دویژن سید افضال حسین نقوی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ چھٹہ عبدالجبار وغیرہ ماتمی جلوس کی خود موقع پر نگرانی کرتے رہے۔اور جلوس کے حفاظتی انتظامات کو چیک کرتے رہے۔