ڈرگ ایکٹ2017،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کامیاب

ڈرگ ایکٹ2017،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کامیاب

  

ملتان (سٹی رپورٹر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب کا ڈرگ ایکٹ 2017 کے بارے میں مذاکرات کا فائنل راؤنڈ مکمل اور کامیاب ہو گیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی چیرمین پی سی ڈی اے ملتان ڈویڑن محمد اختر بٹ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی ملتان کے سیکرٹری جنرل جاوید حنیف اور نعمان بٹ نے کی جس میں حکومتی نمائندے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، صوبائی وزیر صحت عمران نذیر، صوبائی وزیر مجتبٰی شجاع الرحمن، وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان ودیگر محکمہ کے افسران شریک تھے میٹنگ کی کامیاب اس لحاظ سے ہے کہ حکومتی نمائندوں نے ڈرگ ایکٹ 2017 کے بارے میں مینوفیکچرر کے تمام تحفظات کو دور کیا جسے اب مسودے کی صورت میں حتمی شکل دے دی ہے اور ترمیمی بل کی صورت میں اپریل کے آخر تک آیندہ کے اسمبلی اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کردیا جائے گا. جہاں تک کیمسٹوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ 2017 میں ظالمانہ سزاؤں کا مسئلہ تھا، الحمد للہ و ہ بھی حل ھو گیا. کیمسٹوں کا سب سے بڑا مطالبہ سابقہ تمام ڈرگ سیل لائسنسوں کی بحالی اور شیڈول جی کے خاتمہ کا اعلان کر دیا گیا، کیمسٹوں کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے باقی پوائنٹس پر سیکرٹری ہیلتھ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی بشمول کیمسٹوں کے بنانے کا اعلان وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کیا ان تمام مطالبات کی منظوری کے بعد 28 مارچ والی ہڑتال کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -