شہباز شریف 28 مارچ کو لودھراں میں اربوں مالیتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے ‘ ڈی سی لودھراں

شہباز شریف 28 مارچ کو لودھراں میں اربوں مالیتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے ‘ ڈی ...

  

لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن)ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف 28مارچ کو لودھراں میں اَربوں روپے کے عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور لودھراں بائی پاس کے قریب ماڈل ویو سوسائٹی کے سبزہ زار میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے مزید بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب 93کلو میٹر طویل لودھراں خانیوال روڈ 9584.643ملین روپے کے منصوبے کی توسیع اور جلالپور موڑ کے نزدیک ریلوے پھاٹک پر 500.00ملین روپے تخمینہ کے فلائی اوو ر کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔دریں اثناء ڈی ایس پی ٹریفک پولیس لودہراں نے ضلع بھر کی ٹریفک پولیس کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد کے سلسلہ میں ڈیوٹی کے بارے ریہرسل کرائی اور تمام ٹریفک پولیس کے افسران و جوانان کو ڈیوٹی کے بارے اچھی طرح بریف کیا اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک نذیر احمد ، فخر عباس انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ لودہراں ، علی رضا ریڈر ڈی ایس پی ٹریفک لودہراں، محمدزاہد کھرل محرر ٹریفک لودہراں اور جام ندیم احمد ایم ٹی او ٹریفک پولیس لودہراں بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -