ایل پی جی یونین کا ترنڈہ پولیس کی بھتہ خوری،منتھلیوں کیخلاف آج سے غیر معینہ مدت کیلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

ایل پی جی یونین کا ترنڈہ پولیس کی بھتہ خوری،منتھلیوں کیخلاف آج سے غیر معینہ ...

  

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ ترنڈہ محمدپناہ پولیس کی رشوت ستانی اور منتھلیاں لینے سے تنگ آکر ترنڈہ محمدپناہ کی ایل پی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

جی یونین نے آج سے غیرمعینہ مدت کے لیے شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا ہے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ترنڈہ محمدپناہ پولیس ہم سے منتھلیاں لیتی ہے اور منتھلیاں نہ دینے والے دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرکے 10000سے 15000ہزار روپے رشوت لی جاتی ہے تھانہ ترنڈہ محمدپناہ پولیس نے ایل پی جی کے کاروبار سے وابستہ دوکانداروں کو ڈرا دھمکا کر کمائی شروع کررکھی ہے ۔ہماری آرپی او بہاول پور اور ڈی پی او رحیم یارخان سے التجا ہے کہ تھانہ ترنڈہ محمدپناہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔جبکہ شہریوں محمدعامر،محمدارشد،عابد حسین،اعجاز احمد،محمدیعقوب،ممتاز حسین،علی اکبر،مجاہد خان،جام اعجاز،محمدیونس،حفیظ اللہ،سجاد حسین،مزمل حسین،اللہ بچایا،خالد محمود،مشتاق احمد،اللہ نواز،کاشف حسین،عرفان خان ودیگر نے ترنڈہ محمدپناہ میں ایل پی جی کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی گیس پہلے ہی نایاب ہوچکی ہے اب پولیس نے ایل پی جی کے کاروبار میں مداخلت کرکے ہمیں مزید پریشانی کاشکار کردیا ہے۔

ہڑتال اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -