مردم شماری کی شفافیت جانچنے کیلئے ملکی و غیر ملکی آبزرور مختلف اضلاع کا دورہ کرینگے

مردم شماری کی شفافیت جانچنے کیلئے ملکی و غیر ملکی آبزرور مختلف اضلاع کا دورہ ...

  

ملتان(خبرنگار)ملک بھر میں جاری چھٹی خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کی شفافیت جانچنے کیلئے ملکی و غیر ملکی آبزرور مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اس ضمن میں آپریشنل ٹیموں آبزرور سے مکمل تعاون کرنے بارے ہدایات جاری کردی ہیں گورنمنٹ آف پاکستان شماریات ڈویژن کی طرف (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

سے ڈویژنل کمشنروں اور محکمہ شماریات کے کمشنروں کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چھٹی خانہ و مردم شماری کا پہلا مرحلہ15مارچ2017ء سے جاری ہے گورننگ کونسل کی11ویں میٹنگ میں2017ء کی مردم شماری کے عمل کی شفافیت اور اس کے معتبر ہونے بارے ملکی و غیر ملکی مندوبین کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاکہ وہ مردم شماری کے آپریشنل سسٹم کا مشاہدہ کرکے عالمی سطح پر اس کی شفافیت کی تصدیق کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -