ملک کا سب سے بڑا مسئلہ وسائل کا ناجائز استعمال ہے،ڈاکٹر وسیم اختر

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ وسائل کا ناجائز استعمال ہے،ڈاکٹر وسیم اختر

  

بہاول پور ( بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ وسائل کا ناجائز استعمال اور اندھا دھند لوٹ کھسوٹ ہے اس بدعنوانی نے خوشحال ملک کو بدحال اور ترقی کی صلاحیت رکھنے والے ملک کو غریب ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا ہے ملک میں مغرب کے ہم پلہ زندگی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

گزارنے والے پانچ فیصد لیکن حق زندگی کے لیے لڑنے والے 95 فیصد ہیں جماعت اسلامی ان 95 فیصد عوام کو خوشحال کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں وہ این اے 185 کے علاقے کرناں بستی اور رحمان آباد میں کارنر میٹنگز میں معززین علاقہ اور سیاسی رہنماؤں سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر کونسلر ملک سعید احمد،سابق کونسلرز ملک محمد اکرم،ملک محمد اشفاق آرائیں ،ملک بشیر احمد ،ملک مشتاق احمد ،ملک محمد خالد،ملک فیاض احمد،محمد سجاد احمد،حاجی جاوید احمد ،سابق صدر ٹمبر مارکیٹ چوہدری عبدالحلیم ،حاجی خان محمد ماتم،محمد شریف ماتم ،سابق ممبر ضلع کونسل نصیر احمد ناصر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں جمع پاکستان سے لوٹی گئی دولت کے 197 ارب ڈالر موجود ہیں اور اس رقم سے چار گنا رقم مغربی یورپ،امریکہ اور کینڈا کے بینکوں میں جمع ہے، انہوں نے کہا کہ 31 مارچ کو ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والا جماعت اسلامی کا جلسہ عام جنوبی پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ ہو گا جس سے سراج الحق خطاب کرینگے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -