کوکاکولا پاکستان نے800ملین لٹر میٹھا پانی ذخیرہ کرکے مقامی کمیونٹیز کو فراہم کیا

کوکاکولا پاکستان نے800ملین لٹر میٹھا پانی ذخیرہ کرکے مقامی کمیونٹیز کو فراہم ...

  

ملتان(پ ر)کوکا۔کولا پاکستان، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ اپنی 7 سالہ شراکت کا جشن منارہا ہے، اور کمپنی نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر حال ہی میں ماؤنٹین (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

اینڈ گلیشیئر پروٹیکشن آرگنائزیشن (MGPO) کے ساتھ شراکت کی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 800 ملین لیٹر میٹھے پانی کو دوبارہ ذخیرہ کرکے مقامی کمیونیٹیز کو فراہم کیا ہے۔ کمپنی نے اس سال ایک ارب لیٹر کا ہدف مقررکیا ہے۔ اس کے علاوہ کوکا۔کولا کمپنی پہلی فارچون 500 کمپنی ہے جس نے 200 ممالک میں میٹھے پانی کو دوبارہ ذخیرہ کرنے کا ہدف 100 فیصد حاصل کیا ہے۔ مقامی شراکت داروں کے ساتھ اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر برائے پاکستان و افغانستان رضوان یو۔ خان نے کہا’’ کوکا۔کولا پاکستان اور ہمارے نظام کے لئے یہ کامیابی باعث فخر ہے۔ جسے ہم نے 2007 میں تلقینی مقصد کے طور پر شروع کیا تھا آج ایک عالمی سنگ میل ہے، جسے ہم کاروباری ترقی کے ساتھ ساتھ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ آج اور کل پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کے لئے ہماری تمام تر کوششوں میں یہ بھی شامل ہے کہ ہم پانی کے ذمہ دارانہ استعمال کے اپنے عہد کو قائم رکھیں ، ہمارے صارفین اور شراکت داروں کو اسے محسوس کرنا چاہئے۔‘‘

مزید :

ملتان صفحہ آخر -